تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

پاکستان کا چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، کل صبح چائنا ایئر کی پرواز پاکستان پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے چین کے لیے پروازیں بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا، پاکستان نے چین کے لیے 29 جنوری کو فضائی آپریشن عارضی طور پر بند کیا تھا۔

ایوی ایشن ڈویژن حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان کل بروز پیر سے براہ راست فضائی آپریشن شروع ہوگا، بیجنگ سے آج صبح 9 بجے چائنا ایئر کی پرواز پاکستان پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے فضائی آپریشن کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ یہ پابندی 2 فروری تک نافذ رہے گی، بعد ازاں اس پر نظرثانی کی جا سکتی ہے۔ اس نوٹی فیکیشن میں فضائی پابندی کی وجوہات تو نہیں بتائی گئی تھیں تاہم یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا جب چین میں کرونا وائرس پھیلنے سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا تھا۔

وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا جمعرات کو اپنی پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان نے چین سے اپنے شہریوں کو نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اگر ہم نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے چین سے لوگوں کو نکالنا شروع کیا تو یہ وبا جنگل کی آگ کی طرح پھیل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا ہم چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ عوامی صحت کے لیے چین نے جو پالیسیاں اپنائی ہوئی ہیں اس کا احترام کریں اور اس بیماری کے پھیلاؤ کا سبب نہ بن جائیں۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں