اسلام آباد : پاکستان نے امریکا کے ساتھ تجارتی تعلقات کے فروغ ،نئے ٹیرف پرمذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات میں اضافے اور امریکا کے نئے ٹیرف پر اجلاس ہوا، جس میں امریکا کیساتھ تجارتی تعلقات اور نئے ٹیرف پر مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعظم نے وفد میں معروف کاروباری شخصیات اور برآمدکنندگان کی شمولیت کی ہدایت کرتے ہوئے وفد کو نئے ٹیرف پر مذاکرات کے بعد مستقبل کیلئے مفید لائحہ عمل کا ٹاسک دے دیا۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ امریکا پاکستان کے تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں، حکومت امریکاکیساتھ تجارتی شراکت داری کومزیدمضبوط بنانےکی خواہاں ہے۔
وزیراعظم کو امریکا کےنئے ٹیرف پررپورٹس اور مستقبل کامجوزہ لائحہ عمل پیش کیا گیا اور بتایا گیا کہ امریکامیں پاکستانی سفارتخانہ مسلسل امریکی حکومت کےساتھ رابطے میں ہے۔
مزید پڑھیں : پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند
یاد رہے اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف کی پاکستان منرلزانویسمنٹ فورم میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد سے ملاقات ہوئی تھی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے فورم میں امریکی شرکت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کےمعدنیات کےشعبےمیں وسیع مواقع موجودہیں، امریکی کمپنیوں کوسرمایہ کاری کےمواقع سے مستفید ہونا چاہیے۔
وزیراعظم نے ٹرمپ اور انتظامیہ سے ملکر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک میں تجارت،سرمایہ کاری میں تعاون کے فروغ سمیت انسداد دہشت گردی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا تھا۔