عطاتارڑ نے کہا ہے کہ بیانیہ کی جنگ میں پاکستان نے بھارت کو بُری طرح شکست دی، ہم دنیا کو فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں بتانے میں کامیاب ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ کا کہنا ہے کہ بھارت کے سینئر صحافی چیخ رہے ہیں کہ ان کا بیانیہ نہیں چل رہا، ہم دنیا کو فالس فلیگ آپریشن کے بارے میں بتانے میں کامیاب ہوئے، بھارت کے اندر آپس میں اختلافات ہیں، پاکستانی قوم متحد ہے۔
انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ طور پر عملدرآمد ممکن ہی نہیں، سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھارت نے جاہلانہ حرکت کی، پانی روکنے سے متعلق بھارت کا کیس بہت کمزورہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردعمل
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ بھارت الزامات کی شفاف تحقیقات کرالے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا، بھارت کو اس بار فنٹاسٹک چائے نہیں ملےگی، بھارت کو اس بار فنٹاسٹک مار پڑے گی۔
عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت پانی روک کر دکھائے پاکستان بھرپورطاقت سے جواب دےگا، بھارت کسی مس ایڈونچر کا سوچے بھی نہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان بہت مثبت ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارت اتنی بار مارکھا چکا پھر بھی باز نہیں آتا، پہلگام واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کیلئے تیار ہیں، پاکستان دہشتگردی کیخلاف فرنٹ لائن پر ہے، 90 ہزار جانیں قربان کیں۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ کلبھوشن یادیو دہشتگردی میں ملوث تھا، اطلاعات تھیں بھارت اپنے پراکسیز سے کارروائیوں کی کوشش کریگا، کچھ معلومات تھیں کہ کشمیر میں ایک ملک مداخلت کررہا ہے۔
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی پُروقار تقریب