واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بلا تفریق کارروائی سے دہشت گردوں کوشکست دی، سرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی سینیٹرالزبتھ وارن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امریکی سینیٹرکو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔
اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن اوراستحکام پاکستان کے مفاد میں ہے، افغانستان میں امن سیاسی عمل اورافغان قیادت کی مدد سے ممکن ہے۔
پاکستانی سفیر اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان نے بلاتفریق کارروائی سے دہشت گردوں کوشکست دی، سرحدی علاقوں سے تمام دہشت گرد گروپوں کا صفایا کردیا گیا۔
اعزازچوہدری نے کہا کہ پاک افغان سرحد محفوظ بنانےکے لیے افغانستان کے ساتھ کام کرنےکوتیارہیں۔
دوسری جانب امریکی سینیٹرالزبتھ وارن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
دہشت گردوں کے سربراہ افغانستان میں روپوش ہیں، وزیراعظم
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے زیادہ ترسرغنہ افغانستان میں روپوش ہیں اور پاکستان میں زیادہ ترحملےافغانستان سے ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں.