ہفتہ, مارچ 22, 2025
اشتہار

پاکستان کا سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف فیصلہ کن اقدام کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری اسرائیلی کی جاری نسل کشی پرخاموش تماشائی نہ بنے، اسرائیل کویقین ہے سلامتی کونسل اس کے خلاف ایکشن میں ناکام رہےگی۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ اگر وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو بدترین صورت دنیا کےسامنے ہوگی، دنیا جہنم میں تبدیل ہوجائے گی جہاں صرف تصادم اور تباہی کا راج ہوگا۔

پاکستانی مستقل مندوب نے کہا کہ اسرائیل نے رہائشی عمارتوں اسپتالوں ،اسکولز اور مساجد کو نشانہ بنایا، اسرائیل نےبین الاقوامی قانون اور انسانی حقوق کےہراصول کی پامالی کی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلا دیا ، فوجی کارروائیاں اورحملے فلسطینیوں کو مغربی کنارے سے نکالنےکا منصوبہ ہے۔

پاکستانی مندوب نے کہا کہ اسرائیلی ناکہ بندی سے90فیصد سے زائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے، امدادی تنظیموں کو رسائی دیکر فلسطینیوں کوفاقہ کشی سے بچایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں