اسلام آباد : وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا عراق میں 50 ہزار پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی خبروں پر اہم بیان آگیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرمذہبی امور چوہدری سالک نے عراق میں 50ہزار پاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کا الزام مسترد کردیا۔
وزارت مذہبی امور نےعراق میں 50ہزارپاکستانیوں کے لاپتہ ہونے سے متعلق جائزہ لیا، چوہدری سالک کا کہنا ہے کہ عراق میں 50ہزارپاکستانیوں کے لاپتہ ہونے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
یاد رہے گذشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی اور عراقی سفیر حامد عباس لفتا نے کئی اقدامات کا اعلان کیا تھا، جن کا مقصد سفری پابندیوں کو کم کرنا اور اربعین کے لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اربعین کے لیے عراق جانے والے پاکستانی زائرین کو اب اپنے پاسپورٹ پہنچنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستانی زائرین کو عراقی سفارت خانہ ویزے جاری کرے گا، ٹریول ایجنٹس کو نظرانداز کیا جائے گا اور پاکستانی حجاج کے کوٹہ میں اضافہ کیا جائے گا۔