ڈھاکہ: پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو تینتالیس رنز سے شکست دے دی، پانچ ملکی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پاکستان کی یہ تیسری کامیابی ہے۔
ڈھاکہ میں کھیلے جارہے پانچ ملکی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹورنامنٹ کے اہم میچ میں پاکستان نے بھارت کیخلاف بیٹنگ کرتے ہوئے چھ وکٹوں پر ایک سو چوہتر رنز بنائے،حنین عالم انتالیس،ریحان غنی چوتیس اور دانش نے چھبیس رنز اسکور کیے۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم فیاض احمد کی تباہ کن بولنگ کا سامنا نہ کرسکی اور ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان ڈس ایبلڈ ٹیم کیلئے فیاض احمد نے چودہ رنز دیکر چار وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے۔