بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کے لیے انگلینڈ روانہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان کی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم پہلی ورلڈ سیریز کھیلنے کے لیے لندن روانہ ہوگئی، پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ پانچ اگست کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق ہمت، حوصلہ اور کامیابی کا جذبے لیے ڈس ایبلڈ ٹیم نے انگلینڈ کے لیے اڑان بھرلی، سیریز میں قومی ٹیم کو بھارت، انگلینڈ، بنگلہ دیش اور افغانستان کا چیلنج درپیش ہوگا۔

سیریز میں نہار عام 16 رکنی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ نائپ کپتانی کے فرائض جہانزیب توانہ سرانجام دیں گے، کپتان نہار عالم کا کہنا ہے کہ ہماری تیاری مکمل ہے قوم جیت کی دعا کرے۔

ڈس ایبلڈ ٹیم کے کھلاڑیوں کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور دیگر کرکٹرز نے ٹیم کو گڈ لک کا پیغام دیا ہے۔

ایم ڈی پی سی بی وسیم خان نے کہا ہے کہ امید ہے کہ قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم ماضی کی روایات برقرار رکھتے ہوئے سیریز میں کامابی حاصل کرے گی۔

قومی ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ 5 اگست کو میزبان انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں