جمعرات, مئی 30, 2024
اشتہار

پاکستان کا مذہبی آزادیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے مذہبی آزادیوں کی فہرست میں نام شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک دہشت گردی کا سامنا کیا، پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں۔

پاکستان میں بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے،عالمی برادری اس معاملے کا نوٹس لے، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتوں کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔

- Advertisement -

ان مزید کہنا تھا کہ پاکستان کا نام مذہبی آزادیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی فیصلے پر مایوسی ہوئی جب کہ بھارت کو فہرست میں شامل نہ کرکے امتیازی سلوک کا مظاہرہ کیا گیا ہے، امریکی کمیشن کی سفارش کے باوجود بھارت کو فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہ کرنا مایوس کن ہے، بھارت کھیلوں میں سیاست لاتا ہے، پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شرکت سے محروم کیا گیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم اوربربریت کی مذمت کرتےہیں، بھارت کشمیریوں کو دبانے کی کوششیں کر رہا ہے، عالمی تنظیموں سے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں