اسلام آباد: پاکستان کی امریکہ سے ایف سولہ طیاروں کی خریداروں پر بھارت کی جانب سے بلاوجہ واویلا پرحکومت نے اظہارِافسوس کیا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے دفتر خارجہ جکے ترجمان قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کا ردعمل انہتائی غیر ذمہ دارانہ اور ناامید کرنے والا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت دفاعی آلات کا سب سے بڑا امپورٹرہے اوراس کا اسلحے کا ذخیرہ پاکستان سے کہیں زیادہ ہے۔
ایف سولہ طیاروں کی خرید وفرخت سے متعلق معاملے پران کا کہنا تھا کہ امریکہ اور پاکستان دہشت گردی کے تدارک کے لئے ایک دوسرے کے قریبی ساتھی ہیں۔
قاجی خلیل اللہ کا کہنا ہے کہ امریکی ترجمان اس معاملے پرپہلے ہی اپنی موقف دے چکا ہے کہ ایک اس معاہدے سے پاکستان کی فضائی حملے کرنے کی استعداد میں اضافہ ہوگا۔