وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر کرپٹو کرنسی کو اپنانے والی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی فنانس کمپنی ورلڈ لبرٹی فنانشل کے وفد نے ملاقات کی، ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے وفد کی سربراہی کی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں کرپٹو کرنسی کےلیے قوائد و ضوابط کی تشکیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔
وفاقی حکومت کو کرپٹو کرنسی پر قانون سازی کیلئے 2 ماہ کی مہلت
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوان کرپٹو کرنسی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، وفد نے پاکستان میں کرپٹو کرنسی شعبے کی ترویج کیلئے سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔
زیک وٹکوف نے کہا کہ پاکستان کے قدرتی وسائل شعبوں میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع ہیں، پاکستان دنیا کی تیزی سے ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سے ایک ہے۔
ورلڈ لبرٹی فنانشل کے شریک چیئرمین زیک ویٹکوف نے مزید کہا کہ خطے اور عالمی سطح پرامن کے قیام میں پاکستان کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔
اس ملاقات میں وزیردفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
سب سے زیادہ سرمایہ بھجوانے والے اوورسیز پاکستانی کو سول ایوارڈ دیا جائیگا، وزیراعظم