اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

ہر پاکستانی کتنا مقروض ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: سابق وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی 2 لاکھ 88 ہزار روپے کا مقروض ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے ایک تقریب سے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بطور قوم آمدن کم اور اخراجات زیادہ کر لیے ہیں، جب ادائیگی ڈالر میں کرنی ہو تو ڈالر چھاپ نہیں سکتے کمانے ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 سال میں ماضی کی نسبت دوگنا قرضہ لیا ہے، آئی ایم ایف کو آئندہ 3 سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں، بجٹ خسارے کو پورا کرنے کیلیے قرض لیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انکم کو بڑھانے کیلیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا، پبلک کو ریلیف کی ذمہ داری صوبائی حکومتوں کے پاس ہے۔

اسی تقریب میں سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی معاملات کے حل کے بغیر معاشی معاملات ٹھیک نہیں ہو سکتے۔

رضا باقر نے کہا کہ بجٹ خسارے کی ذمہ دار سیاسی جماعتیں اور حکومتیں ہیں، قرضہ اس لیے لیا کہ اخراجات آمدن کے برابر نہیں، خسارے کی وجہ یہ بھی ہے ہیلتھ انڈیکیٹر خطر ناک حد تک پہنچ چکے، پاکستان میں ایک ہزار بچوں میں سے 62 پیدا ہوتے ہی مر جاتے ہیں، پاکستان میں ہیپاٹائٹس 7 فیصد اور بنگلادیش میں صفر فیصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ 17 سال سے قرضہ بڑھ رہا ہے تو اس میں حکومت کا مسئلہ ہے، خسارے کو کم کرنا کسی ایک جماعت کے بس کی بات نہیں، ایس آئی ایف سی باہر سے سرمایہ لانے کے ساتھ تعلیم پر توجہ دے، خسارہ کم کرنے کی حکمت عملی پر بھی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں