اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارت کو شکست کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان کو انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا  صدر منتخب کرلیا گیا، پاکستانی سفیرجوہرسلیم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا منتخب ہوناسفارتی سطح پربھارت کی شکست ہے۔

تفصیلات کے مطابق سفارتی سطح پر ایک بار پھر بھارت کو شکست کا سامنا کرنا پڑا، پاکستان انٹرنیشنل ڈیولپمنٹ لا آرگنائزیشن کا 3 سال کیلئے صدر منتخب ہوگیا، اٹلی میں پاکستانی سفیرجوہرسلیم پاکستان کی آئی ڈی ایل اومیں نمائندگی کریں گے۔

پاکستانی سفیرجوہرسلیم نے کہا کہ پاکستان جنوری 2021سے 3سال کیلئےآئی ڈی ایل او کی صدارت کرے گا ، آئی ڈی ایل اوعالمی سطح پرمختلف شعبوں میں معاونت فراہم کرتا ہے۔

جوہر سلیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کابطورصدرمنتخب ہونا خوش آئند ہے ، پاکستان کا منتخب ہوناسفارتی سطح پربھارت کی شکست ہے، پاکستان پر اعتماد کرنے پر آئی ڈی ایل او ممبران کا شکر گزار ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں