پیر, نومبر 25, 2024
اشتہار

الیکشن 2024 پاکستان : قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے سنچری مکمل کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ملکی تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں انڈیپنڈنٹ کو اکثریت مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار 100 نشستیں جیت گئے، مسلم لیگ ن دوسرے اورپیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے265 نشستوں میں سے 253 کے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیئے جبکہ بارہ نشستوں پر نتائج آنا باقی ہیں۔

جس کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے کامیابی کی سنچری مکمل کرلی اور سو آزاد امیدوار قومی اسمبلی پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔

- Advertisement -

اب تک کےسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی دوسری اور پیپلزپارٹی کی تیسری پوزیشن ہے۔

مسلم لیگ ن نے اب تک قومی اسمبلی کی اکہتر نشستیں حاصل کی ہیں، پیپلزپارٹی چون نشستیں اپنے نام کرچکی ہے جبکہ ایم کیوایم پاکستان سترہ، ق لیگ تین، جے یو آئی ف تین اور استحکام پاکستان پارٹی دو نشستیں حاصل کرسکی ہے۔

اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پی ایم ایل ضیا ایک ایک نشست جیت سکیں، اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔

وفاقی حکومت بنانے کے لیے ایوان میں ایک سو اکہتر نشستوں کی ضرورت ہے، اب تک کے نتائج کے مطابق کوئی بھی جماعت حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت لینے میں کامیاب نہیں ہوئی، آزاد ہوں یا سیاسی پارٹی، حکومت بنانے کے لیے اتحاد کا سہارا لینا پڑے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں