بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی واپس وطن آکر اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

ابوظہبی : متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی شہری بھی ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے واپس وطن آئے ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات 2018 ہورہے ہیں، جس میں حصّہ لینے کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے وطن واپس آئے ہوئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آج ہونے والے ملک گیر انتخابات میں متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانی محمد امین سرگانہ دئبی سے واپس جہلم پہنچے ہیں تاکہ الیکشن 2018 میں اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں، محمد دبئی کے رہائشی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے فوکل پرسن ہیں۔

محمد امین نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’میں پیپلز پارٹی کا جیالہ ہوں اور اور پی پی پی کو ہی ووٹ دیتے ہیں کیوں کہ پارٹی ملک و قوم کے لیے بہت خدمت انجام دی ہے‘، تاہم حالیہ الیکشن میں پی پی پی نے جہلم سے کوئی امیداوات نامزد نہیں کیا۔

دوسری جانب محمد امین کی زوجہ پاکستان مسلم لیگ نواز کی حامی اور ان کا 21 سالہ بیٹا پاکستان تحریک انصاف کا حامی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی کے رہائشی سید مستنصر باقر اور شاہد جمیل نے واپس اپنے آبائی شہر آئے تاکہ اپنے اپنے پسندیدہ امیدواروں کو ووٹ دے سکیں۔

مستنصر باقر کا کہنا ہے کہ ’حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کو ووٹ کاسٹ کریں گے کیوں کہ ہم تبدیلی چاہتے ہیں، جبکہ شاہد جمیل نے بھی پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ دینے کا اعلان کی‘۔


عام انتخابات 2018 کے لیے پولنگ کا عمل شروع


واضح رہے کہ پاکستان کے گیارہویں عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں پولنگ کا آغاز ہوگیا جہاں 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

انتخابی عمل کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر3لاکھ 70 ہزار فوجی جوان جبکہ ساڑھے چار لاکھ پولیس اہلکار تعینات ہیں، 17 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشنزکوانتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں