جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

سعودی عرب: ریاض میں مقیم ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے سفارت خانے کا اہم اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں موجود پاکستانی سفارت خانے نے ضرورت مند پاکستانی شہریوں کے لیےآن لائن فارم جاری کردیا جس کی مدد سے وہ راشن حاصل کرسکتے ہیں۔

ریاض میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ پاکستانی جو ریاض میں مقیم ہیں اور انہیں راشن کی ضرورت ہے تو وہ آن لائن فارم بھر کر دیں۔

سفارت خانے کی جانب سے راشن کے ضرورت مند پاکستانیوں کے لیے آن لائن درخواست فارم پیش کیا گیا جس کا لنک درج ذیل ہے۔

https://forms.office.com/Pages/ResponsePage.aspx?id=DQSIkWdsW0yxEjajBLZtrQAAAAAAAAAAAAZ__txeJfdUQVlRUVZLMzQ1UTlSUkdONVlDOERBTUlVQi4u

- Advertisement -

اس فارم کو کلک کر کے ریاض میں مقم پاکستانی اپنی  تفصیلات فارم میں پُر کرے گا جس کے بعد سفارت خانے کی جانب سے اُسے راشن فراہم کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلیے پروازوں کا شیڈول تیار

سفارت خانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’آن لائن فارم اُن مستحق افراد کے لیے ہے جو سعودی حکومت کی طرف سے کرونا وبا کی روک تھام کے لیے لگائے جانے والے کرفیو کے باعث بے روزگار ہوجانے کی وجہ سے راشن کا انتظام کرنے سے قاصر ہیں‘۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’سفارت خانے کی جانب سے درخواست گزار کو راشن پہنچانے کی پوری کوشش کی جائے گی تاہم موجودہ صورت حال کے پیش نظر کوئی بھی بات کہنا قبل از وقت ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب آنے والوں کیلیے اہم ہدایات جاری

یاد رہے کہ سعودی حکومت نے کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں کرفیو نافذ کیا ہے، مکہ، مدینہ، ریاض سمیت تمام اہم شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کیا گیا، حکومتی ہدایت پر تمام دفاتر کو بھی بند کردیا گیا جس کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی کارکنان بھی گھروں پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں