جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

عمران خان حکومت کی بڑی کامیابی ، پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے 20 ممالک میں شامل

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : پاکستان ایز آف ڈوئنگ بزنس کے اہم شعبوں میں اصلاحات کے بعد دنیا میں 20 اصلاحات کرنے والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، ورلڈ بینک کنٹری ڈائریکٹر نے کہا اجتماعی کامیابی پرپاکستان کومبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ایلنگو پاچماتھو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کا نام اصلاحات کرنیوالے20 ممالک میں شامل ہوگیا ہے ، پاکستان نے حال میں 6اہم اصلاحات کیں، یہ اہم اصلاحات ایز آف ڈوئنگ بزنس کی ضمن میں کی گئیں۔

کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ عالمی بینک کی جانب سے درجہ بندی 24 اکتوبر کو جاری کی جائے گی ہم اس اجتماعی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہیں یہ اقدامات وفاق، سندھ اور پنجاب حکومت کی جانب سے لئے گئے ہیں۔

عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے ایز آد ڈوئنگ بزنس کے6 اہم شعبوں میں نمایاں اصلاحات کی ہیں، اصلاحات میں کاروبار شروع کرنا، کنسٹرکشن پرمٹس، بجلی کنیکشنز، پراپرٹی رجسٹریشن، ٹیکسوں کی ادائیگی شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا حکومت نے اصلاحات کیلئے میں نیشنل سیکرٹریٹ بنایا ہے، اور وزیر کی زیر نگرانی کمیٹی بھی بنائی گئی ہے ، یہ اقداما ت اصلاحات کو علمی جامہ پہنانے کی لگن کے عکاس ہیں۔

عالمی بینک نے کہا پاکستان نے کاروبار شروع کرنا آسان کردیا ہے، سندھ بلڈنگ اتھارٹی اور لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے طریقہ کار کو آسان بنایا جبکہ بجلی کے کنیکشنز کے حصول کیلئے آن لائن پورٹل بنایا گیا، جس سے کافی آسانی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق بین السرحدی تجارت کو آسان بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کئے گئے ہیں، کاروبار شروع کرنے کیلئے ایک جگہ سے ہی سارے کام ہو جاتے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں