پیر, مارچ 24, 2025
اشتہار

پاکستان کا افغان جماعتوں اور متعلقہ فریقین میں مفاہمت کی اہمیت پر زور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے تمام افغان جماعتوں اور متعلقہ فریقین میں مفاہمت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ سب کی شمولیت کاحامل سیاسی نظام بلاشبہ ان کوششوں کوتقویت دےگا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نےافغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پرہمیشہ زور دیا ہے کیونکہ افغان امن کو خطے اور دنیا میں امن و استحکام کیلئےناگزیر سمجھتے ہیں۔

بیان میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ فروری میں طے پانے والا امریکا طالبان امن معاہدہ اہم پیشرفت ہے جس سے بین الافغان مذاکرات کے انعقاد کا تاریخی موقع میسر آیا۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین کی تشددمیں کمی کی کوششیں افغان امن کیلئےکلیدی اہمیت رکھتی ہیں، کوروناکے غیرمعمولی چیلنج اور رمضان کاتقاضاہے کہ سازگار ماحول پیدا کیاجائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان تمام افغان جماعتوں اور فریقین میں سیاسی مفاہمت پر زور دینا چاہتا ہے کیونکہ سب کی شمولیت کا حامل سیاسی نظام بلاشبہ ان کوششوں کوتقویت دے گا۔

ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان پرامن، مستحکم، جمہوری اور خوشحال افغانستان کی حمایت جاری رکھے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں