لیڈز: پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کیلئے دو سو اڑتالیس رنز کا ہدف دے دیا، لیڈز کے میدان میں پاکستانی بلے باز پرفارم نہ کرسکے، اب بولرز کا امتحان جاری ہے۔
چوتھے ایک روزہ میچ میں پاکستانی بلے باز ایک بار پھر بڑا ہدف دینے میں ناکام ہوگئے، پاکستان نے انگینڈ ٹیم کو 8 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لئے 248 رنز کا ہدف دے دیا، جبکہ کپتان اظہر علی 80 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستانی اوپنر کی ناکامی کے بعد مڈل آڈر بھی ٹیم کو سہارا دینے میں ناکام رہا، عماد وسیم نے نصف سنچری بنائی جبکہ شرجیل خان 16، سمع اسلم 24، بابر اعظم اور سرفراز احمد 12 رنز بناسکے، اس کے علاوہ محمد نواز 13 اور حسن علی 9 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین معین علی اور کرس جورڈن نے دو دو اور پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ انگلینڈ کو پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان پر تین صفر کی واضح برتری حاصل ہے۔