منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا 

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اسد مجید خان نے کہا ہے کہ امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفیرڈاکٹراسد مجیدخان نے پریس کانفرنس کے دوران بھارتی جارحیت پرامریکی ردعمل کوناکافی قراردے دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت امریکی ردعمل کا اندازہ لگا رہی ہے، امریکا کے بھارتی اسٹرائیک کی مذمت نہ کرنے کوحکومت دیکھ رہی ہے۔

اسد مجید خان نے کہا کہ پاکستان بھارت کشیدگی میں شدید اضافہ ہوچکا ہے، امریکی ردعمل کو بھارتی ایئراسٹرائیک کی توثیق سمجھا گیا۔

پاکستانی سفیراسد مجید خان نے کہا کہ امریکی رد عمل نے بھارت کومزید حوصلہ دیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ مذاکرات چاہتا ہے، وزیراعظم عمران خان نے فوج کو جارحیت سےنمٹنے کا حکم دیا ہے۔

پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی طیارے مارگرائے، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے بھارت کو بھرپور جواب دیتے ہوئے 2 طیارے مار گرائے تھے جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کرلیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارتی طیاروں کو پاکستانی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا، ایک بھارتی طیارہ آزاد جموں کشمیر اور دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں