اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان نے 2024 میں ابتک 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز ایکسپورٹ کیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان نے سال 2024 کے پہلے 5 ماہ کے دوران ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ موبائل فونز تیار کیے جبکہ 70 لاکھ سے زائد موبائل برآمد کیے

تفصیلات کے مطابق مقامی موبائل مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے جنوری تا مئی کے دوران موبائل سیٹ تیار کیے، پاکستان میں تیار اور اسمبل کیے گئے 76 لاکھ موبائل فونز ایکسپورٹ کیے گئے ہیں۔

مئی میں مقامی طور پر 20 لاکھ 23 ہزار موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے گئے، ماہ مئی 2024 میں تجارتی طور پر 1 لاکھ سے زائد موبائل سیٹ درآمد کیے گئے۔

- Advertisement -

مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل ہینڈ سیٹس میں 4.98 ملین 2G موبائلز اور 8.1 ملین اسمارٹ فونز شامل ہیں۔

اس سے قبل بجٹ میں موبائل فونز پر مزید ٹیکس لگنے پر ٹیلی کام سیکٹر نے ڈیجیٹل کمیونیکیشن کے بری طرح متاثر ہونیکا خدشہ ظاہرکیا تھا۔

وفاقی بجٹ میں 500 ڈالرز تک کے موبال فونز پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگائی گئی ہے، ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا تھا کہ 18 فیصد جی ایس ٹی ڈیجیٹل کمیونیکیشن کو بری طرح متاثر کرے گا۔

ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا تھا کہ انٹرنیٹ، ڈیجیٹلائزیشن اس ٹیکس سے متاثر ہوگی، انکم ٹیکس جنرل آرڈر میں موجود افراد پر 75 فیصد ایڈوانس ٹیکس ناقابل عمل ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی بجٹ 2024 میں سیلز ٹیکس کی چھوٹ، رعایتی شرح اور استثنیٰ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موبائل فونز کی مختلف کیٹیگریز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں