اقوام متحدہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی فلسطینی پناہ گزین کیلئے فنڈنگ کی معطلی کے فیصلے پر پاکستان نے گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق فنڈنگ معطلی کاوقت انتہائی پریشان کن ہے کیونکہ جنگ، نقل مکانی اور غزہ روزمرہ کی بقا کیلئے امداد پر انحصار کر رہا ہے۔
دفترخارجہ نے کہا کہ یواین آرڈبلیو اے 20 لاکھ سے زائد لوگوں کیلئےلائف لائن ہے الزامات کےجواب میں فنڈنگ معطل کرنےکا فیصلہ بلاجواز ہے پاکستان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے اتفاق کرتا ہے ادارےکی فنڈنگ آئندہ ماہ میں فلسطینیوں کی مددکےلیےکافی نہیں ہوگی۔
اقوام متحدہ کا امریکا سے امدادی ادارے کی فنڈنگ جاری رکھنے کا مطالبہ
ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ کےلوگوں کیلئے یواین آرڈبلیواے کے تسلسل کو ترجیح دی جائے فنڈنگ روکنے والے ممالک اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں، غزہ کےلوگوں کی زندگیاں اس اہم مدد پر منحصرہیں۔