منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

پاکستان کا امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پر تشویش کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ امریکی ہارپون میزائلوں کی بھارت کو فروخت پریشان کن ہے، بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو کئی بار بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا، میزائل فراہمی خطے کی سلامتی کی مخدوش صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے۔

’بھارت کرونا کی عالمی جنگ کی آڑ میں کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کا نہیں ہر ممکن صبروتحمل کا حامی ہے، عالمی برادری بھارت کی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے، بھارت نے ایل اوسی پر 2017 میں 1300خلاف ورزیاں کرچکا ہے، بھارت نے 2018 میں 2350بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں کیں‘۔

پاکستان نے کہا کہ بھارت 2019 میں 3351، رواں سال ابتک 765بارخلاف ورزیاں کرچکا ہے، پاک فوج کسی بھی خطرے سے نمٹنے اور مادروطن کے دفاع کے لیے تیار ہیں، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں غاصبانہ اقدامات کا خاتمہ یقینی بنانا ہوگا، مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے نتیجہ خیز مذاکرات کے حامی ہیں۔

دفترخارجہ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پر بھارتی الزامات کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے، عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔ دریں اثنا ترجمان نے مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی 13اپریل کی رپورٹ مسترد کردی۔

عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہندو اقلیتوں کو غذائی امداد روکنے کے الزامات بے بنیاد ہیں، کرونا وبا سے بلاامتیاز ہر شہری کو تحفظ دینے کے لیے کوشاں ہیں، احساس پروگرام کے 65لاکھ مستفید شدگان میں 4لاکھ غیرمسلم ہیں، پاکستان کے تمام شہری بلاامتیاز مذہب اور مساوی ہیں۔

اہم ترین

مزید خبریں