منگل, اپریل 22, 2025
اشتہار

پاکستان کا پوپ فرانسس کے انتقال پر اظہار افسوس

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عالمی امن کیلیے انکی کاوشوں کو سراہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق پوپ فرانسس عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی اور ہمدردی کے داعی تھے۔ جنہوں نے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پوپ فرانسس نےعالمی مذاہب میں اتحاد کے لیے بے مثال خدمات انجام دیں۔ پاکستان انسانیت کے لیے انکی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہے۔ پوپ فرانسس کا ورثہ نسلوں کو انسانیت کا درس دیتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پوپ فرانسس آج 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصہ سے علیل تھے اور گزشتہ دنوں ہی ایک ماہ اسپتال میں رہنے کے بعد ڈسچارج ہوئے تھے۔

پوپ فرانسس کے جانشین کا انتخاب کب اور کیسے ہوگا؟

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں