بدھ, جنوری 8, 2025
اشتہار

پاکستان کا چین میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہارِ افسوس، مکمل تعاون کی یقین دہانی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے چین میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے چین کے علاقے شی ژانگ میں زلزلے سے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے امدادی سرگرمیوں کیلئے چینی عوام اورحکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان نے امدادی سرگرمیوں کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے کہا ہماری ہمدردیاں ،نیک تمنائیں زخمی اور لاپتہ افراد کیساتھ ہیں۔

- Advertisement -

چین کے زیر اہتمام تبت میں سات عشاریہ ایک شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی، اب تک پچیانوے افراد کی اموات اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر اور کئی عمارتیں منہدم ہوگئیں۔

مزید پڑھیں : چین میں 7.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں زمین بوس، درجنوں ہلاک

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ آج صبح نو بج کرپانچ منٹ پر آیا، جس کا مرکز چین میں ٹنگری کاؤنٹی تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی دس کلومیٹر تھی۔

زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے، جن میں سب سے بڑا چار عشاریہ چار شدت کا تھا تاہم نیپال اور بھارتی شہر بہار میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا، کٹھمنڈو میں بھی عمارتیں لرز گئیں جبکہ ماؤنٹ ایورسٹ کے قریبی علاقوں میں بھی زلزلہ محسوس کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں