ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

پاکستان نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے بیان کو حیران کن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے بیان کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا بیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔

تفصیلات کے مطابق دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چینی سفیرجیانگ زائی ڈونگ کابیان حیران کن ہے، ان کا بیان پاک چین سفارتی روایات کی عکاسی نہیں کرتا۔

ترجمان  کا کہنا تھا کہ ہم دفتر خارجہ کی جانب سے کسی غیرملکی سفیر یا سفیروں کے گروپ کے دوسرے شہر دورے کے پروٹوکول   کوسخت کر رہے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غیر ملکی سفیر ہمارے مہمان ہیں ، یہ شہری پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں، پاکستان چینی باشندوں، منصوبوں ،کمپنیز کو بھرپور تحفظ دینےکیلئےپرعزم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی باشندوں کے حوالے سے افسوسناک واقعات ہوئےہیں، پاکستان نے ماضی کے واقعات پر تحقیقات کی تفصیلات چینی انتظامیہ سے شیئرکی ہیں۔

یاد رہے چینی سفیر نے گزشتہ روز اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں کہا تھا چینی شہریوں کی سیکیورٹی سی پیک کو آگے بڑھانے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، اس کے بغیر یہ نہیں چل سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ چھ ماہ میں دو مہلک حملے ناقابل قبول ہیں، حکومت پاکستان کو چین مخالف دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈائون کرنا ہوگا اور ان لوگوں کو سخت سزا دینی چاہیے جو چینی شہریوں پر مہلک حملوں میں ملوث ہیں، جب تک محفوظ ماحول فراہم نہیں کیا جاتا یہ پروگرام آگے نہیں بڑھ سکتا۔

Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں