منگل, جون 24, 2025
اشتہار

بھارتی پروازوں کیلیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی فضائی حدود پر بھارتی طیاروں کی پروازوں پر پابندی کی تاریخ کو بڑھا دیا گیا۔

ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق بھارت کےلیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جس کا نوٹم جاری ہو گیا ہے۔

بھارت کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش ایک ماہ کیلئے بڑھائی گئی ہے۔ پاکستانی فضائی حدود 23 جولائی2025 تک بھارتی طیاروں کیلئے بند رہےگی۔

بھارتی ایئرلائنز کے مسافر و فوجی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی برقرار رہے گی جب کہ بھارتی رجسٹرڈ یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی پاکستانی فضائی حدوداستعمال نہیں کرسکیں گے۔

فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو اب تک اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے، بوئنگ 777 اور ایئر بس طیاروں کی 150 پروازوں کو یومیہ 2 سے 4 گھنٹے کے اضافی سفر کا سامنا ہے۔

سب سے زیادہ متاثرہ ایئر لائن ’ایئر انڈیا‘ وفاقی حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ بھی کر چکی ہے، ایئر لائن نے ایک اندازہ لگایا ہے کہ اگر بندش برقرار رہتی ہے تو اسے ہر سال 50 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو سکتا ہے، ایئر لائن نے اپنے نقصانات کے تناسب سے ’’سبسڈی ماڈل‘‘ مانگا ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں