بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ایشین نیٹ بال فائنل: پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سےہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: پاکستان اور روایتی حریف بھارت کے درمیان آج ایشین نیٹ بال جیمپیئن شپ کا فائنل کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری چیمپیئن شپ میں آج پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت کے ساتھ ہوگا، میچ مقامی وقت کے مطابق 2 بجے شروع ہوگا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین نیٹ بال چیمپیئن شپ میں پاکستانی ٹیم ناقابل شکست رہی ہے جبکہ سیمی فائنل میں پاکستان نے سخت مقابلے کے بعد سنگاپور کو 63 کے مقابلے میں 75 گول سے شکست دی تھی۔

سیمی فائنل میں پاکستان کی جانب سے محمد اختر اور عابد علی نے عمدہ کھیل پیش کیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے دلچسپ اور سخت مقابلے بعد میزبان اور دفاعی چیمپیئن ملائیشیا کو 44 کے مقابلے میں 47 گول سے ہرایا تھا۔

یاد رہے کہ گروپ مرحلے میں پاکستان نے بھارت پر 41-70 کے واضح مارجن سے غلبہ حاصل کیا تھا جبکہ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم اب تک نا قابل تسخیر رہی ہے۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں