جمعہ, فروری 21, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان پر جرمانہ بھی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی عائد کردیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سے پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے، کرکٹ ٹیم پر میچ کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم مقررہ وقت میں ایک اوور کم کروایا تھا۔

پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے غلطی مان کر جرمانہ تسلیم کرلیا ہے۔

گزشتہ روز نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں 60 رنز سے شکست دی۔

 کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 321رنز کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 47.2 اوورز میں 260 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

خوشدل شاہ نے 69 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 64 رنز بنا کر نمایاں رہے، سلمان آغا نے 28 گیندوں پر 42 رنز کی اننگز کھیلی

سعود شکیل 6 اور محمد رضوان 3 رنز بنا کر چلتے بنے، شاہین آفریدی 14، حارث رؤف 19 اور نسیم شاہ 13 رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان مچل سینٹنر اور دی اوورکی نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں