اتوار, اپریل 27, 2025
اشتہار

پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں، وزیرخزانہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی اصلاحات کے حوالے سے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ زبردست اصلاحات کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں معاشی ٹیم بھرپور کام کررہی ہے، حکومت اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، اداروں میں رائٹ سائزنگ کی جارہی ہے۔

وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پنشن سے متعلق پہلی مرتبہ اصلاحات کی گئی ہیں، سعودی عرب، چین اور دیگرممالک کے وزرائے خزانہ سے ملاقاتیں ہوئیں۔

وزیر خزانہ نے سعودی آئل سہولت کے تحت واجب الادا رقوم کی فوری ادائیگی کی درخواست کر دی

انھوں نے کہا کہ دوست ممالک ہمارے معیشت سے متعلق اقدامات سے مطمئن ہیں، ہمارے ملک کی معاشی سمت درست سمت میں جارہی ہے، دورہ امریکا میں مختلف ممالک کے وزرائے خزانہ سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے معیشت کو استحکام ملا ہے، نجی شعبوں کی شراکت بڑھانے کےلیے اقدامات کررہے ہیں۔

ملک کے وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام ہوگا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ منرلز اینڈ مائننگ منصوبے پاکستان کےلیے گیم چینجر ہیں، منرلز اینڈ مائننگ کانفرنس میں امریکا اور چین سمیت دیگر ممالک کے وفد نے شرکت کی۔

وزیر خزانہ کی واشنگٹن میں امریکا، برطانیہ اور دیگر اداروں کے وفود سے اہم ملاقاتیں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں