جمعہ, فروری 7, 2025
اشتہار

پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن کا حکومت کو الٹی میٹم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان فلارملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا پے کہ مطالبات نہ مانےگئے تو جمعرات سے ملک بھرکی فلور ملز بند کردیں گے۔

تفصیلات کے مطابق فلارملز ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ جمعرات سے ملک بھر کی فلورملزغیرمعینہ مدت کیلئے بندکردیں گے۔

ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ 10جولائی گندم کی واشنگ اور پسائی سمیت بھینس کالونیوں اور جانوروں کے چوکر کی سپلائی بند کردیں گے۔

چیئرمین نے کہا کہ ٹیکس کےظالمانہ اقدام سےکرپشن کانیادروازہ کھل جائے گا اور ایف بی آرکے ٹیکس کے نفاذ سے آٹے کی قیمت میں8 روپے فی کلواضافہ ہوجائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈبل ٹیکس دینے کو تیار ہیں،حکومت طریقہ کارٹھیک کرے ، فلار ملوں کی پسپائی جب تک بند رکھیں گےجب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں