اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے کتنے روز کے لیے ہڑتال موخر کی؟

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال موخر کردی گئی، ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال 10 روز کے لیے موخر کردی ہے، پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان ڈیڈلاک ختم ہوگیا ہے، چیئرمین عاصم رضا نے کہا کہ حکومتی کمیٹی نے 3 روز بعد ہماری بات سے اتفاق کیا۔

چیرمین پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا کہ ہڑتال 10 روز کے لیے موخر کی جا رہی ہے، جمعرات کو اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پر فیصلہ ہو گا۔

چیرمین ایف بی آر، 4 وفاقی وزرا نے فلار ملز ایسوسی ایشن کے نمائندوں سے ملاقات کی، فلار ملز ایسوسی ایشن نے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ پر تحفظات سےآگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چیرمین ایف بی آر نے فلار ملز کے ودہولڈنگ ٹیکس کو ختم کرنے پر اتفاق کیا، فلار ملز ایسوسی ایشن نے ہڑتال موخر کرنے کی حکومت کی بات مان لی۔

حکومتی کمیٹی نے جمعرات کو پاکستان فلار ملز ایسوسی ایشن کو بلالیا ہے، حکومتی کمیٹی سے ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے سے متعلق اجلاس ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں