جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

امریکا سے محاذ آرائی نہیں چاہتے، ان کا ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے، شاہ محمود قریشی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ امریکا سے محاذ آرائی نہیں چاہتے لیکن ان کا ریکارڈ درست کرنا ضروری ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم تعاون نہ کرتے تو امریکا کو مزید نقصان ہوتا۔

[bs-quote quote=”پچھلی حکومت میں ملک کا کوئی وزیرِ خارجہ نہ ہونے سے جو نقصان ہوا اس کا ازالہ کر رہے ہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_job=”شاہ محمود قریشی”][/bs-quote]

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ امریکا کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کا علم ہے مگر وہ اعتراف نہیں کرتا۔

وزیرِ خارجہ نے پاکستانی مؤقف پر کہا کہ اس سے محاذ آرائی اور الجھنا مقصد نہیں، امریکا کے ساتھ اچھے سفارتی تعلقات کے خواہاں ہیں۔ ہم نے اپنا مؤقف پیش کیا اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت سے تعلقات کی بہتری کا عندیہ دیا تو اُن کا مثبت جواب نہیں آیا، جن ممالک کے دورے کیے ان سے مضبوط تعلقات ہیں، پچھلی حکومت میں ملک کا کوئی وزیرِ خارجہ نہیں تھا۔ وزیرِ خارجہ کے نہ ہونے سے جو نقصان ہوا اس کا ازالہ کر رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خارجہ سطح پر اقدامات کے نتائج کچھ عرصے میں عوام دیکھیں گے، پاکستان کے مفادات کو مدِ نظر رکھ کر خارجہ پالیسی بنائی جائے گی۔


یہ بھی پڑھیں:  اب ہم وہی کریں گے، جو ملک کے لئے بہترہوگا: وزیراعظم کا ڈونلڈ‌ ٹرمپ کو دوٹوک جواب


ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتانا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف ہم نے کیا قربانیاں دی ہیں، وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی اس سلسلے میں ٹویٹ میں اپنا وضاحتی بیان دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے کہا تھا کہ ہم نے پاکستان کی امداد اس لیے بند کی کیوں کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا، پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردی روکنے کے لیے کہا، لیکن اس میں بھی کوئی پیش رفت نہ ہو سکی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں