اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

جذبہ ہمدردی کے تحت پاکستان کا بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا ہےکہ پاکستان نے جزبہ خیرسگالی اور انسانی ہمدردیوں کی بنیاد پر خطرناک بیماری میں مبتلا بھارتی شہری جتندرا کو رہا کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بھارتی شہری جتندرا خطرناک بیماری میں مبتلا ہے جسے 2014 میں گرفتار کیا گیا اور اُس نے رواں برس جولائی میں تین سال کی سزا مکمل کی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے جتندرا کی شہریت کی تصدیق تین سال بعد گزشتہ ماہ کی، جس کے بعد اُسے جذبہ خیرسگالی اور انسانی بنیادوں کی بنیاد پر رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

- Advertisement -

ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ بھارت میں اس وقت ایسے 48 پاکستانی قیدی موجود ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکیں مگر انہیں کاغذی کارروائی مکمل ہونے کے باوجود بھارتی حکام رہا نہیں کررہے ۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ جتندراکی رہائی پاکستان کے لیے انتہائی مشکل فیصلہ تھا مگر پاکستان انسانی بنیادوں کے مسائل کو سیاسی معاملہ نہیں بنانا چاہتا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سزا مکمل کرنے والے اپنے شہریوں کی بھارت سے جلد رہائی کی توقع بھی رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: غلطی سے سرحد پار کرنے والا بھارتی نوجوان حکام کے حوالے

واضح رہے کہ چار روز قبل یعنی 29 اپریل کو  پاکستان رینجرز نے غلطی سے سرحد پار کرنے والے 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ کو واہگہ بارڈر پر بھارتی سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا تھا۔ بھارتی نوجوان نے رہائی ملنے پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان کی اچھی میزبانی کی تعریف کرتے ہوئے حراست کے دوران اچھے سلوک سے پیش آنے پر سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا تھا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سرحد پار کرنے والے بھارتیوں کو قانونی چارہ جوئی کے بعد وطن واپس بھیج دیتی ہے جبکہ سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے والے ماہی گیروں کو بھی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیتی ہے، اس کے برعکس بھارتی جیلوں میں اس وقت بھی سیکڑوں ایسے پاکستانی قید ہیں جو غلطی سے سرحد پار کرگئے تھے۔

اسے بھی پڑھیں: جذبہ خیرسگالی کے تحت سرحد پارکرنے والے 78بھارتی ماہی گیروں رہا

خیال رہے کہ گذشتہ برس حکومت پاکستان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت غلطی سے سمندری حدود پار کرنے والے 78 ماہی گیروں کو رہا کر کے انہیں واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کیا تھا۔

علاوہ ازیں پاک فوج نے جان بوجھ کر پاکستان آنے والے بھارتی فوجی بابو لعل چوہان کو جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی حکام کے کیا اور بندوں واپس کرتے ہوئے اُسے مٹھائی کا ڈبہ بھی بطور تحفے میں دیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں