اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بھارت پاکستان پردراندازی کا الزام لگا کرمقبوضہ کشمیر سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے، دفتر خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نےبھارتی آرمی چیف کابیان مستردکردیا، دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پر در اندازی کا الزام مقبوضہ کشمیرسےتوجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفترِ خارجہ نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کو مسترد کردتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت عالمی برادری کی توجہ کشمیرصورتحال سےہٹاناچاہتاہے۔

دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سےعالمی توجہ ہٹاناچاہتاہے لیکن بھارت مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سےدنیاکوگمراہ نہیں کرسکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں ریاستی سرپرستی میں خلاف ورزیاں چھپ نہیں سکتیں،ایل اوسی پربھارتی خلاف ورزیوں سے26شہری شہید،124زخمی ہوئے ہیں ، بھارت نےایل اوسی پرجان بوجھ کرشہریوں کونشانہ بنایا۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت یواین فوجی مبصرگروپ کووادی میں نہیں جانےدےرہ جبکہ یواین فوجی مبصرگروپ آزادکشمیرمیں کہیں بھی آزادی سےجاسکتاہے۔

پاکستان نے بھارتی آرمی چیف کے بیان کے ردعمل میں موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کےجارحانہ عزائم،اقدامات خطےکےامن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، عالمی برادری غیرذمہ دارانہ اقدام سےروکنےکے لیے بھارت پردباؤڈالے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں