کراچی : فراڈ کے ذریعے گدھے کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی گئی ، ضبط شدہ گدھے کی کھالوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمزانفورسمنٹ نے فراڈ کے ذریعے گدھے کی ممنوعہ کھالوں کی اسمگلنگ ناکام بنادی۔
ساؤتھ ایشیاپورٹ ٹرمنل پر ایکسپورٹ گرین چینل پر گدھے کی کھالوں کا کلیئر کرایا گیا کنٹینر پکڑا گیا ، واؤ ٹریڈنگ نامی کمپنی نے فراڈ سے گدھے کی کھالوں سے بھرا کنٹینر ریلیز کروالیا۔
کسٹمزانفورسمنٹ کا کہنا تھا کہ ممنوعہ گدھے کی کھالوں کا کنٹینر فراڈ سے چین بھیجا جا رہا تھا، کنٹینر کو بحری جہاز پر منتقل کرنے کی ایکسپورٹ کلکٹریٹ کی طرف سے دھوکے سے اجازت مل چکی تھی۔
خفیہ اطلاع پرکنٹینرکواینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نےروک کر چیک کیا، کنٹینر سے چمڑےکی مصنوعات کی آڑمیں ممنوعہ14000کلوگرام گدھوں کی کھالیں برآمد ہوئیں۔
گدھے کھالوں کی برآمد پر حکومت کی ایکسپورٹ پالیسی کےتحت پابندی ہے، ضبط شدہ گدھے کی کھالوں کی مالیت 8 کروڑ روپے ہے۔
برآمدکنندہ کےخلاف کسٹمزایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔