تازہ ترین

سعودی عرب کےاستحکام کے لیے پرعزم ہیں، دفتر خارجہ

اسلام آباد : دفتر خارجہ نے  کہا ہے کہ پاکستانی عوام سعودی عرب میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’پاکستانی عوام کو سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں ہونے والے بم دھمکاوں پر عوام کو گہرا دکھ پہنچا ہے،غم کے اس موقع پر پاکستانی عوام سعودی بھائیوں کے دکھ درد میں شریک ہے‘‘۔

دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ ’’پاکستان سعودی عرب کے استحکام اور خودمختاری کے لیے پرعزم ہے  اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکنہ تعاون کے لیے تیار ہے، پاکستانی عوام  دھماکوں میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں اور جاں بحق ہونے والے افراد سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیں : جدہ : امریکی قونصل پر خودکش حملہ آور کی شناخت ہوگئی

 دوسری جانب صوبائی وزیر پنجاب برائے اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے سعودی عرب میں دھماکوں کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’پاکستان کی مسیح برادری بم دھماکوں کی شدیدمذمت کرتی ہے اور اس مشکل گھڑی میں برادری کا ایک ایک فرد اور بچہ سعودی عرب کے ساتھ ہے‘‘۔

قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وطن واپسی کے موقع پر سعودی عر ب میں دھماکوں کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ’’ دہشت گرد اسلام کا لبادہ اوڑھ کر عالم اسلام پر حملہ آور  ہیں، اسلامی ممالک ایسا اتحاد بنائیں کہ دہشت گردوں کوکہیں بھی چھپنے کی جگہ نہ ملے’’۔

Comments

- Advertisement -