جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پاکستان نے بھارت سے جناح ہاؤس ممبئی کا قبضہ مانگ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان نے بھار ت سے مطالبہ کیا ہے کہ ممبئی میں موجود قائد اعظم کی رہائش ہماری تحویل میں دی جائے، یہ عمارت پاکستانی کے بانی کی ملکیت اور تاریخی ورثہ ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے اسلام آباد میں جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران واضح کیا کہ ممبئی میں موجود جناح ہاؤس کی عمارت پاکستان کے بانی قائد اعظم محمد علی جناح کی ملکیت اور ایک تاریخی ورثہ ہے اسے لازمی طور پر پاکستان کے حوالے کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ قبل ازیں پاکستان کئی بار اس خواہش کا اظہار کرچکا ہے کہ یہ عمارت اس کے حوالے کی جائے، بھارتی حکومت اس ضمن میں پاکستانی حکومت کے مالکانہ حقوق کا احترام کرتے ۔

 پڑھیں: ’’ کسی بھی ملک کی ویزا پالیسی وزارت داخلہ بناتی ہے‘ترجمان دفتر خارجہ ‘‘

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ بھارتی حکام کے ساتھ پہلے بھی اٹھایا جاچکا ہے کہ یہ عمارت بانی پاکستان سے تعلق رکھتی ہے اس لیے اسے پاکستان کی ملکیت میں دیا جائے جواب میں بھارتی حکام نے کئی بار یقین دہانی کرائی کہ اس بات پر عمل درآمد کیا جائے گا لیکن بھارتی حکام نے اب تک اپنا وعدہ پورا نہیں کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انتہا پسند ہندو حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن منگل پربھات لودھا نے قائد اعظم کی تاریخی رہائش گاہ منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ عمارت ہندوستان کو تقسیم کرنے کی سازش کی آماج گاہ تھی۔

مزید پڑھیں: ’’ بی جے پی رکن کا ممبئی میں قائد اعظم کی رہائشگاہ کو مسمارکرنے کا مطالبہ ‘‘

رکن بی جے پی کا مزید کہنا تھا کہ یہ عمارت تقسیم کی علامت ہے، اسے فوری طور پر مہندم کردیا جائے، اس عمارت کی دیکھ بھال اور مرمت پر اب تک ہماری خطیر رقم خرچ ہوچکی ہے۔

انہتا پسند ہندو رہنما کے بیان کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور پاکستان بھارت دونوں اطراف سے اس معاملے پر نفرت انگیز بحث چھڑ گئی تھی۔

ایک سوال کے جواب میں نفیس زکریا نے کہا کہ پاکستانی 39 رکنی سعودی عسکری اتحاد کا حصہ بن چکا ہے۔

پڑھیں: بھارت جنگی جنون میں معصوم بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے، نفیس زکریا

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں