اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں: سیکریٹری خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں عروج پر ہیں، بھارتی دہشت گرد کلبھوشن ایک حقیقت ہے، امریکی صدر کا ٹویٹ سمجھ سے بالاتر ہے، امریکی سفارت خانہ بیان کی وضاحت کرے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں‌ نے کراچی میں‌ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ اسی روز ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹوئٹ ایران سےمتعلق بھی کیا تھا، ٹرمپ اس وقت دو ممالک سے متعلق سوچ رہے تھے، دیکھنا یہ ہے کہ ٹرمپ کا ٹویٹ امریکی پالیسی کا تعین کرتا ہے یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی ہرزہ سرائی: چین پاکستان کی حمایت میں‌ سامنے آگیا

انھوں‌ نے مزید کہا کہ افغانستان کےذریعے پاکستان کوغیرمستحکم کرنےکی کوشش ہورہی ہے، بھارت بڑی طاقت بننےکی کوششیں کر رہا ہے، چین کا قوت بن کر ابھرنا خطے کی موجودہ صورت حال کا سبب ہے، اب امریکا بھارت کو توازن بنانے کے لئےاستعمال کر رہا ہے۔

تہمینہ جنجوعہ نے جاپانی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار‌ دیا، ان کا کہنا تھا کہ چین سے ہمارے اچھے تعلقات ہیں، روس سے اچھےتعلقات پرتوجہ دے رہے ہیں، امریکا سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

سیکریٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی کا انحصار فقط امریکا پر نہیں، موجودہ حالات میں امریکا کےساتھ رابطے کی پالیسی ہے، امریکا دنیا کی سپرپاور ہے، اس معاملے پر ہمیں‌ سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، خارجہ پالیسی کے بہت معاملات کو بند دروازوں کے پیچھے رکھنا چاہیے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں