جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

ایک ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی بینک دولت پاکستان (اسٹیٹ بینک) کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 7 ارب چالیس کروڑ ڈالرز کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر ایک ہفتے میں 7.4 کروڑ اضافے کے بعد 12 ارب 50 کروڑ ڈالرز کی سطح کو عبور کرگئے۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد مجموعی ذخائر 18 ارب 64 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر 6 کروڑ ڈالر کمی کے بعد 6 ارب 40 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

یاد رہے کہ 13 فروری کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک کے مجموعی ذخائر 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافے کے بعد 12 ارب 43 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب کردہ اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ  7 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملکی ذخائر میں 15 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 30 کروڑ 46 لاکھ ڈالرز کے ذخائر موجود تھے۔

اہم ترین

انجم وہاب
انجم وہاب
انجم وہاب اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں اور تجارت، صنعت و حرفت اور دیگر کاروباری خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں