جمعہ, اکتوبر 4, 2024
اشتہار

سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سابق صدر پاکستان عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا، ایس بی سی اے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے سابق صدر عارف علوی جو کہ ڈینٹسٹ بھی ہیں، ان کا ڈینٹل کلینک سیل کردیا گیا ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے رہائشی بنگلے میں قائم کلینک کو سیل کیا۔

مزید تفصیل بتاتے ہوئے ذرائع نے کہا کہ عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سندھی مسلم سوسائٹی میں واقع ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل جمالی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ عارف علوی نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں ستمبر 2018 میں صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہو چکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں