جمعہ, مئی 16, 2025
اشتہار

گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ5سال میں298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دیے جانے سے متعلق سوال اٹھایا گیا جس پر وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں جواب جمع کرادیا۔

وزارت داخلہ نے گزشتہ5سال میں 298بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دینے کا انکشاف کیا، 2012 میں 48، 2013 میں 75، 2015 میں 15 ، 2016 میں 69 اور رواں سال 2017 میں 15 بھارتیوں کو پاکستان کی شہریت دی گئی، سب سےزیادہ 2014میں 76بھارتیوں کو پاکستانی شہریت دی گئی۔

وزارت داخلہ نے جواب میں بتایا کہ پاکستان نے پاک ایران سرحد پر گیٹ تعمیر کردیا ہے، گیٹ کے دونوں اطراف 126کلومیٹرلمبی خاردار تار بھی ہے، پاک افغان سرحد بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غورنہیں، پاک افغان سرحد کا نظام بہتر بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں۔

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ چمن سرحد پر گیٹ،باڑ کی تنصیب اورڈیجیٹل نگرانی کی جا رہی ہے، مزید چیک پوسٹوں کا قیام اور اسکینرز فراہم کئےجارہے ہیں، سفر کیلئے صرف پاسپورٹ ویزہ رکھنے والوں کو اجازت ہے، مقامی دستاویزات پر سفری اجازت ختم کردی گئی ہے۔

جواب میں مزید کہا گیا ہے کہ فرنٹیئرکورکے لیے 50 نئی پوسٹیں تعمیر کی گئی ہیں، ایران ،افغانستان کیساتھ فلیگ میٹنگز،سرحدی کمیشن اجلاس ہورہے ہیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں