اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پی آئی اے یورپ میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے، یورپین یونین کا فیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کا اجلاس برسلزمیں ختم ہوگیا، ایاسا کا اجلاس 14سے16مئی تک جاری رہا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستانی ایئرلائنز کے یورپ کے لیے آپریشن پر پابندی پر بات چیت کی گئی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ برسلز میں سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے اعلیٰ سطحی وفد نے سی اے اے سیکرٹری کی سربراہی میں یورپی ایجنسی کو پاکستانی ایئر لائنز کی یورپی ممالک کے لیے پروازوں کی بحالی سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔

اجلاس کے اختتام کے بعد سیکرٹری ایوی ایشن کی قیادت میں پاکستانی وفدواپس وطن روانہ ہوگیا، پیش رفت سے پاکستان پہنچ کر آگاہ کیا جائے گا۔

اجلاس میں پاکستان کاموقف اچھی طرح سنا گیا، پابندیوں سےمتعلق یورپین یونین کافیصلہ مئی کے آخر میں متوقع ہے۔

گزشتہ ماہ ڈی جی سی اے اے خاقان مرتضیٰ نے کہا تھا کہ سیفٹی ریویو بورڈ کے اجلاس کے بعد ای اے ایس اے کی جانب سے پاکستان پر سے پابندیاں ہٹانے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں طویل وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ نومبر 2023 میں ایاسا کی ایک ٹیم نے سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان کا دورہ کیا، جس میں لائسنسنگ، فلائٹ سیفٹی، فلائٹ اسٹینڈرڈز اور ایئر قابلیت شامل ہیں۔

ایاسا نے مئی 2020 میں کراچی میں پی آئی اے کے طیارے کے حادثے کے بعد فلائٹ آپریشنز پر پابندی عائد کر دی تھی۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں