بدھ, جنوری 29, 2025
اشتہار

پاکستان میں سونا آج پھر سستا ہو گیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا۔

ہفتے کو چار روز کے مسلسل اضافے کے بعد اسونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی تھی اور پیر کے روز بھی کمی کا رجحان رہا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 2 لاکھ 89 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 47 ہزار 856 روپے رہی۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونا 3 ڈالرز کی کمی سے 2767 فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

اسے صدیوں سے کرنسی اور دولت کی شکل کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا ہے، جب سرمایہ کار دوسرے اثاثوں کے بارے میں غیر یقینی محسوس کرتے ہیں، تو وہ اکثر سونا خریدتے ہیں۔

پاکستان میں گزشتہ برس سونے کی قیمت کے تعین کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی تھی، جس کے تحت سونے کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ ریٹ سے 20 ڈالر فی اونس زیادہ مقرر کی گئی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں