بدھ, فروری 26, 2025
اشتہار

حکومت کا نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

وزیرخزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نیشنل کرپٹو کونسل کے قیام پر غور کرے گی نیشنل کرپٹو کونسل پالیسی سازی اور ضابطہ سازی میں معاونت کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ڈیجیٹل اثاثوں پر اجلاس ہوا جس میں امریکی صدر کے ڈیجیٹل اثاثوں سے متعلق مشیران نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں کرپٹو کرنسی کے عالمی رجحانات، ضوابط اور معیشت پر ہونے والے اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیرخزانہ نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلئے مؤثر، شفاف اور عالمی معیار کے مطابق فریم ورک بنانے پرزور دیا۔

انہوں نے فیٹف گائیڈلائنز کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے ضابطہ کار کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ حکومت کی بلاک چین ٹیکنالوجی کو مالیاتی شعبے میں ترقی کےلیے بروئےکار لانے پر توجہ اور حکومتی بنیادی ڈھانچے اور سرکاری اداروں کے اثاثوں کی ٹوکنائزیشن پر غور کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ نیشنل کرپٹو کونسل حکومتی اداروں، ریگولیٹری اتھارٹیز اور انڈسٹری ماہرین پر مشتمل ہو گی کونسل ضوابط کی تشکیل اور ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کو یقینی بنائے گی، ڈیجیٹل اثاثوں میں سرمایہ کاری اور جدیدیت کیلئے متوازن حکمت عملی اپنانا ہو گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں