پیر, اکتوبر 7, 2024
اشتہار

یومِ یکجہتی فلسطین : مشرق وسطیٰ پر حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج ملک بھر یوم یکجہتی فلسطین منایا جا رہا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی میزبانی میں مشرق وسطیٰ پر آل پارٹیزکانفرنس آج ہوگی، کل جماعتی کانفرنس سہہ پہر 3 بجے ایوان صدر میں ہو گی۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا تھا کہ کانفرنس میں ملک بھر کی سیاسی قیادت شریک ہوگی، جس میں مشرق وسطیٰ میں پیدا ہونے والی صورتحال،فلسطین میں اسرائیلی جرائم پر غور ہوگا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا کہ اے پی سی کا مقصد فلسطین کی مظلوم عوام کیلئے سیاسی یگانگت کیساتھ یکجہتی کا پیغام دینا اور فلسطین اورمشرق وسطیٰ میں پیدا ہونیوالی صورتحال کے تناظر میں قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔

ذرائع نے کہا کہ بلاول بھٹو،حافظ نعیم الرحمان، مولانا فضل الرحمان، علامہ ساجدنقوی کومدعو کیا گیا ہے جبکہ محمودخان اچکزئی، اخترمینگل،ایمل ولی،علامہ ساجد میر، آفتاب شیرپاؤ، اویس نورانی کوبھی دعوت دی گئی ہے۔

کانفرنس میں شرکت کیلئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کو بھی مدعو کیا گیا ہے تاہم مسئلہ فلسطین وکشمیر پر پوری قوم کایکساں مؤقف اے پی سی کے اختتام پر متفقہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے چیئرمین پی پی اور امیرجماعت اسلامی سے ملاقات میں اے پی سی بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں آج فلسطین کے مسلمان بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج اجتماعات اور سیمینارز ہوں گے۔

واضح رہے غزہ پر اسرئیل کی ایک سال سے جاری بمباری سے اب تک پینتالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں