اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

سعودی عرب میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر حکومت کا نوٹس

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری نے سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر نوٹس لے لیا اور ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی شکور شیخ کو فوری طور پر متاثرین کے پاس جانے کی ہدایت کردی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر تبوک میں پھنسے 80 پاکستانیوں کی خبر پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کے اہم رابطے جاری ہیں۔

زلفی بخاری نے ریاض میں مقیم ویلفیئر اتاشی کو فوری متاثرین تک پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی ہر ممکن امدادکی جائے گی۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ میں تبوک میں پھنسے ہوئے درجنوں پاکستانی مزدوروں کے معاملے پر آگاہ اور کام کر رہا ہوں، وزارت نے کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ ہنگامی بنیادوں پر ایک اجلاس طلب کیا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ اس دوران ہمارے لوگوں تک خوراک اور راشن پہنچیں ۔

مزید پڑھیں : سعودی جیلوں میں 3240 پاکستانی قید ہیں، شاہ محمود قریشی

یاد رہے چند روز قبل سعودی عرب کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کی گئی، وزیر خارجہ نے کہا سعودی عرب میں 3240پاکستانی قیدی ہیں،پاکستانی مشن قیدیوں کی رہائی کیلئےسرگرم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں سے کُل 2080 قیدی رہا کرائے گئے ہیں، سعودی ولی عہد نے دورہ پاکستان میں قیدیوں کی رہائی کااعلان کیا تھا۔

یاد رہے فروری 2019 میں سعودی ولی عہد محمدبن سلمان نے اپنے دورہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کی فوری رہائی کااعلان کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں