تازہ ترین

مستونگ دھماکے میں ’را‘ ملوث ہے، نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی

اسلام آباد : نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کا...

9 مئی واقعات : چیئرمین پی ٹی آئی کی 9 ضمانت کی درخواستیں منظور

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے 9...

نواز شریف نے 4 سال بعد وطن واپسی کیلئے ٹکٹ بک کروالیا

لندن : مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف...

شہری پٹرول پر بڑے ریلیف سے محروم

اسلام آباد: ڈالر کی سابقہ ایڈجسٹمنٹ کی وجہ سے...

پاکستان کا بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کا حصے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب اور بھارتی حکمرانوں کی جانب سےاکھنڈ بھارت کا نظریہ پیش کرنے پرتشویش ہے۔

ترجمان نے نئی دہلی میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں اکھنڈ بھارت دیوار کی تنصیب پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتی پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں نام نہاد قدیم ہندوستان کو دکھایا گیا، دیوار پر وہ علاقے بھی شامل ہیں جو اب پاکستان اور دیگر ممالک کا حصے ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کے کچھ رہنماؤں کے بیانات پر حیران ہیں، اکھنڈ بھارت کا بے جا دعویٰ ایک نظر ثانی اور توسیع پسندانہ ذہنیت کا مظہر ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھارت نہ صرف پڑوسی ممالک بلکہ اپنی مذہبی اقلیتوں کی شناخت،ثقافت کو بھی مسخ کرنا چاہتا ہے، بھارتی رہنماؤں کو مشورہ ہےوہ دوسرے ممالک کے خلاف بیان بازی میں ملوث نہ ہوں اور بھارتی سیاسی رہنما تفرقہ انگیز، متعصبانہ ایجنڈے کیلئے دیگر ممالک کے خلاف بیان نہ دیں۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت تسلط پسندانہ اور توسیع پسندانہ عزائم کو پروان نہ چڑھائے، بھارت کو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تنازعات کو حل کرنا چاہیے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نے زور دیا کہ خطے کی تعمیر کے لیے بھارت پڑوسیوں کیلئےنفرت انگیز،متعصبانہ رویہ ترک کرے۔

Comments

- Advertisement -