راولپنڈی: پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت ’’انگوراڈہ‘‘ کراسنگ سینٹربارڈر کا کنٹرول افغان حکام کےحوالےکردیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجودہ کے مطابق انگور اڈہ کراسنگ سینٹر کو جذبہ خیرسگالی کے تحت افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے، اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان امن و استحکام کی صورتحال مزید بہتر ہوگی۔
It was reiterated during the process, that all border related issues will be amicably resolved through mutual consultations subsequently-3
— Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) May 21, 2016
انہوں نے مزید بتایا کہ اس فیصلے کا مقصد بارڈر مینجمنٹ کو بہتر بنانا ہے اور دونوں ممالک نے اعادہ کیا ہے کہ تمام سرحدی مسائل کو خوش اسلوبی اور باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔
Pak-Afgn security officials at Angoor Adda with purpose built Xing facility in the back ground pic.twitter.com/X5IJWJsjWD — Gen Asim Bajwa (@AsimBajwaISPR) May 21, 2016
واضح رہے انگور اڈہ پاکستان کے ایک گاؤں اور جنوبی وزیرستان ایجنسی اور افغانستان کے پکتیکا صوبے پر پھیلی ہوئی ایک آسان پہاڑی سرحدی گزرگاہ ہے، اس کے علاوہ افغانستان جانے کے لیے ایک دوسری گزرگاہ دریائے گومل سے گزرتی ہے۔