پیر, فروری 17, 2025
اشتہار

پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے: ملیحہ لودھی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک رہا ہے۔

سرکاری ریڈیو کے مطابق ملیحہ لودھی نے پاکستان کی جانب سےعالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے فوری اور مکمل خاتمے کے لئے تعاون کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے دہشت گردی کے خاتمے کے بارے میں سلامتی کونسل کے مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مہم میں نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں صف اول کا ملک رہا ہے اور ہم نے اس جنگ میں ہزاروں انسانی جانیں قربان کی ہیں تاہم اس سے اپنی سرزمین پر دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوا۔

پاکستانی مندوب نے تمام ریاستوں پر زور دیا کہ وہ ہرقسم کی دہشت گردی سے جامع انداز میں نمٹنے کیلئے مربوط طریقے سے مل کر کام کریں۔

ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ جون دو ہزار چودہ میں شروع کئے گئے آپریشن ضرب عضب دنیا میں دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی مہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانوں ، ان کے سہولت کاروں ، ہمدردوں اور مالی وسائل فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی مربوط مہم جاری ہے۔

اس سے پہلے بحث کا آغاز کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے رکن ملکوں پر زور دیا کہ وہ تیل اور گیس کی سمگلنگ ، ثقافتی نوادرات کی غیرقانونی تجارت ، اغواء برائے تاوان اور بیرون ملک سے عطیات کے ذریعے فنڈز اکٹھا کرنے سے روکنے کیلئے اقدامات کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں